پشاور، عیدالفطر کی مناسبت سے شہدائے پولیس کے اہل خاندان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام

بدھ 13 جون 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے عیدالفطر کی مناسبت سے شہدائے پولیس کے اہل خاندان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیپٹن(ر)واحد محمود نے جام شہادت نوش کرنے والے پولیس جوانوں کی وطن عزیز، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی خاطر دی جانے والی عظیم قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء کے لواحقین کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہے وہ پولیس فیملی کا ایک مستقل حصہ ہیںجن کے خوشیوں اور مسکراہٹوں کو ان کے چہروں پر واپس لانے کیلئے دستیاب وسائل کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے گا انہوں نے بعد ازاں شہدائے پولیس کے ورثاء میں ضروریات زندگی کا خصوصی عید پیکج تقسیم کیا اس موقع پر شہدائے پولیس اور پورے ملک کیلئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :