پشاور، عید الفطر کے حوالے سے عوام کی سہولت اور قیام امن کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا

بدھ 13 جون 2018 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ ظہور بابر آفریدی نے عید الفطر کے حوالے سے عوام کی سہولت اور قیام امن کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا۔ پولیس کی پریس ریلیز کے مطابق عید الفطر کی آمد پر ضلع چارسدہ میں قیام امن اور عوام کی سہولت کیلئے خصوصی پلان تیار کیا گیا جس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ نے پولیس افسران و اہلکاران کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم مقامات، بازاروں ، مسجدوںاور شاہراہوں میں سیکورٹی کے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں اور ضلع چارسدہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے سپشل روٹس بھی مقرر کرنے کی ہدایت کی، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔ ڈی پی او چارسدہ نے عید الفطر کے موقع پر تمام پولیس افسران اور اہلکاران کی چھٹیاںبھی منسوخ کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :