ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان محمد رؤف خٹک نے سنئیر سول جج عاصم ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کادورہ

بدھ جون 20:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان محمد رؤف خٹک نے سنئیر سول جج عاصم ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کادورہ کیا ۔انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خانخیل نے جج صاحبان کو جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بتایا جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رؤف خٹک نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں جیل بند 15 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :