ٹنڈو الہیار، شاہ پور رضوی پر تیزرفتار کار موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی ،باپ بیٹا جاں بحق

بدھ 13 جون 2018 20:30

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) شاہ پور رضوی کے مقام پر تیزرفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں باپ اوراس کا بیٹا جاں بحق اور ایک زخمی کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے عمر ساندھ تھانے کی حدود میں واقع شاہ پور رضوی کے قریب تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار سومار خاصخیلی اور اس کا نوجوان بیٹا امتیاز خاصخیلی ، پیرل شدید زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد حاصل کرکے زخمی ہونے والوں کو نازک حالت میں سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار کے بعد حیدرآباد روانہ کردیا ۔

(جاری ہے)

حادثے میں زخمی ہونے والے سومار خاصخیلی ، امتیاز خاصخیلی ، زخمی کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی جانبحق ہوگئے جبکہ پیرل کو نازک حالت میں حیدرآباد کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا قبل اذیں حادثے مرتکب کار کا ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے ہونے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کردی جبکہ حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی لاشیں ان کے گائوں ٹنڈوسومرو پہنچی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ سکتے میں آگئے اور ہر آنکھ اکشبار ہوگئی بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں جانبحق ہونے والے باپ بیٹے عید کی خریداری کے لئے ٹنڈوالہ یار آئے تھے جو عید کی خریداری کرکے واپس اپنے گائوں ٹنڈوسومرو جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔