نوکوٹ، بااثر زمیندار کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کے مین پائپ اکھاڑنے پر اسکیم کا دورہ

بدھ 13 جون 2018 20:30

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) محکمہ پبلک ہیلتھ میرپورخاص پر واٹر کمیشن سندھ کا خوف طاری بااثر زمیندار کی جانب سے واٹر سپلائی اسکیم کے مین پائپ اکھاڑنے پر اسکیم کا دورہ کارسرکار میں مداخلت کی کاروائی کے بجائے زمیندار کو مٹھی شاہراہ کے قریب پائپ لائن کو ازسرنو بچھانے کا حکم بااثر زمیندار نے افسران کی حکم پر پائپ لائنوں کی تنصیب میں تما م اخراجات قبول کرلئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مختلف اخبارات میں میگاپراجیکٹ فلٹر پلانٹ اور واٹر سپلائی کے تالابوں کو مٹھڑاؤ کینال سے پانی کی فراہمی کے لئے نصب کئے گئے مرکزی پائپ کو بااثر زمیندار کی جانب سے اکھاڑ کر باہر پھینکنے اور ہائی وے کی اراضی پر قبضے کے بعد شاپنگ سینٹر کی تعمیر کی خبر شائع ہونے کے فوراً بعد ہی محکمہ پبلک ہیلتھ حیدرآباد ایس سی سید قیصر علی شاہ ایکسین میرپورخاص عبدالرشید سوسرو نوکوٹ واٹر سپلائی کے دورے پر پہنچ گئے اور واٹر سپلائی اسکیم کو شہری علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لئے فعال بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد واٹر سپلائی اسکیم شروع ہوجائے گی اور محکمہ پبلک ہیلتھ بھرپور کوشش کررہی ہے ایس سی حیدرآباد سے پائپ لائنوں کو زمیندار کی جانب سے پائپ لائنوں کو نکال کے سوال پر بتایا کہ ہم نے پائپ لائنوں کی جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے اور مقامی زمیندار نے پائپ لائنوں کو ازسرنو تعمیر کروانے پر راضی ہوگیا اور مٹھی شاہراہ کے قریب سے اپنے ذاتی خرچے پر واٹر سپلائی کے پائپ لائن کی تعمیر کروارہا ہے انہوں نے کہا کہ اراضی کے معاملے پر ہم نے بحث نہیں کی ہے کیونکہ یہ منصوبہ پہلے ہی دس سالوں سے ناکارہ ہورہا ہے اور زمیندار سے قانونی کاروائی سے الجھنے کے بجائے ہم چاہتے ہیں کہ اسکیم شروع ہوجائے کیونکہ واٹر کمیشن کا حکم ہے اور ہم جلد از جلد اسکیم کو زیر استعمال لانا چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :