سرگودھاکے تھانہ عطا شہید کی چوکی پل 111 سے ڈکیتی اور قتل کے دو ملزمان فرار

ایس ایچ او عطا شہید اور چوکی کے چھ اہلکار معطل ، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

بدھ 13 جون 2018 20:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) تھانہ عطا شہید کی چوکی پل 111 سے ڈکیتی اور قتل کے دو ملزمان فرار ہو گئے ایس ایچ او عطا شہید اور چوکی کے چھ اہلکار معطل کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ تھانہ چوکی پولیس نے ۔

(جاری ہے)

خونی ڈکیٹی چوری ڈکیتی کے شبہ میں دو ملزمان کو لالیاں کے علاقہ سے گرفتار کیا ان میں اللہ دتہ اور منظور عرف جھوری کو گرفتار کیا دونوں ملزمان سے چوکی پولیس تفتیش کر رہی تھی کہ دونوں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے آر پی اور اختر عباس نے انچارج چوکی اللہ یار ، محمد اسلم اے ایس آئی ، ارشد اقبال ہیڈ کانسٹیبل ، محمد آصف اور رحمت اللہ کانسٹیبلان کو معطل کر دیا ان کیخلاف کے خلاف غفلت کا مقدمہ بھی کر دیا ۔

آر پی او ڈاکٹر اختر عباس نے ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دیدیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان جماعت اسلامی کے نائب ضلعی امیر کے بیٹے اور برادرنسبتی کے قتم میں بھی ملوث تھے۔