سرگودھا پولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دو افغان باشندے گرفتار ، تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

بدھ 13 جون 2018 20:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سرگودھا پولیس کاشہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دو افغان باشندے گرفتار ، تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس نے ڈ ی پی او سہیل چوہدری کے حکم پر سٹی پولیس نے مقام حیات اور سکہ کالونی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 40سے زائد مکانات کی تلاشی لی اس دوران 60سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اس دوران پولیس نے ایک گھر سے دو افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا دونوں کے پاس کسی بھی قسم کے کوائف موجود نہ ہونے پر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے ہے اور ان سے کسی بھی قسم کے کوائف نہیں ملے جس پر انہیں حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :