رمضان بازارعبدالحکیم میںلاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مبینہ طور پر خود ساختہ رپورٹیں بنا کر سبسڈی کو ہڑپ کرنے میں مصروف، ذرائع شہریوں کانگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری زراعت سے کاروائی کا مطالبہ

بدھ جون 20:58

عبدالحکیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) رمضان بازارعبدالحکیم میںلاکھوں روپے کرپشن کا انکشاف ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مبینہ طور پر خود ساختہ رپورٹیں بنا کر سبسڈی کو ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں کانگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری زراعت سے کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق رمضان بازارعبدالحکیم میں پورامہینہ ناقص اورغیرمعیاری پھل سبزیاں،گھی،دالیں،بیسن ودیگراجناس کی وجہ سے صارفین کارحجان بے حدکم رہاہے۔

یہاںزیادہ سبسڈی والی اشیاء آٹاچینی عام صارفین کی بجائے دکانداروں کو دے کرمال کمایاگیاہے۔اورصارفین کی جعلی لسٹیں پرانے رجسٹرزسے تیارکی گئی ہیں۔ نیزجلد خراب ہونے ولی زرعی اجناس، سبزی پھل واشیاء خوردونوش کو ریکارڈ میں شام کوضائع اورصبح نئی خریداری درج ہے ،ان اشیاء کاسٹاک بھی زیادہ ظاہرکیاجاتاہے،تاکہ زیادہ رقم بن سکے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ان جعلی بلوں پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے مبینہ طور پر سرکاری خزانے کولاکھوںروپے کانقصان پہنچایا ہے ۔

قبل ازیں رمضان بازارکے لئے شامیانے،میزاورپینافلیکس کی مدمیں بھی کئی گنازیادہ بل بناکرقومی خزانے کولوٹاگیاہے ۔اسی طرح ڈیلی ویجزپربھرتی ملازمین کے نام پر ہزاروں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔جب کہ اس کرپشن کاحصہ نہ بننے والے ملازمین کو اپنی تنخواہوں کے حصول میں مشکلات کاسامناہے ۔ صارفین وشہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری اور سیکرٹری زراعت سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کیلئے مختص کی گئی رقم کو ہڑپ کرنے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔