دریاخان ،تیزرفتارویگن درخت سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق 3زخمی

بدھ 13 جون 2018 20:58

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) تیزرفتارویگن درخت سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق 3زخمی تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ پر اڈا عالم خان کے نزدیک ملتان سے میانوالی جانے والی مسافرکوچ نمبری 197BNA تیزرفتاری کے باعث سڑک سے اتر کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 70سالہ محمدخان سکنہ ذمیوالہ موقع پرجاں بحق جبکہ توقیرسمیت تین مسافر زخمی ہوئے ویگن ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کوریسکیو1122نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس نے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے