سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ن لیگ کی بقیہ سیاست ختم کر دے گا، صاحبزادہ ھامد رضا

قوم اصغر خان کیس کے جلد فیصلے کا انتظار کررہی ہے ہے قوم کا مستقبل روشن اور شریف خاندان کا جیل ہے ،چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان

بدھ جون 20:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ ن لیگ کی بقیہ سیاست ختم کر دے گاقوم اصغر خان کیس کے جلد فیصلے کا انتظار کررہی ہے ہے قوم کا مستقبل روشن اور شریف خاندان کا جیل ہے وکیل کا دستبردار ہو نا نواز شریف کی حکمت عملی ہے کیس لٹکانے کے لیے تاخیری حربے استعمال ہو رہے ہیںشیخ رشید کی اہلیت کا فیصلہ خوش آئند ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان عالمی سازشوں کا بیس کیمپ بن گیا ہے قوم مودی کے یاروں اور ختم نبوت کے غداروں کو ووٹ نہیں دے گی قیام پاکستان سے اب تک برسراقتدار رہنے والے تمام افراد کے کڑے احتساب کی ضرورت ہے اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے قوم کے 54 ارب روپے لوٹنے والی کمپنیوں کے مالکان کا بے رحم احتساب کیا جائے۔