پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہیگا ، رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کرنے والا زمانہ گزر چکا، نیئر بخاری

بلاول بھٹو کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ،سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،(ن) لیگ ،پی ٹی آئی والے استحصالی قوتوں کے ایجنٹ ہیں ، بیان

بدھ 13 جون 2018 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا ، 2013 میں دہشتگردی سے ہمارا راستہ روکا گیا تھا، وہ زمانہ گزر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کئے جاتے تھے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت بلاول بھٹو کی سیکیورٹی پر شور مچایا جا رہا ہے۔نیئر بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی وجہ سے جمہوریت پختگی حاصل کر رہی ہے ۔مضبوط جمہوریت سے ملک آگے بڑھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی والے استحصالی قوتوں کے ایجنٹ ہیں ۔نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا تھا اور رہے گا ، 2013 میں دہشتگردی کے ہمارا راستہ روکا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ زمانہ گزر چکا جب رات کے اندھیرے میں نتائج چوری کئے جاتے تھے ۔