اسلامی ریاست کی پہچان یہ ہے اس میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو ،دوست محمدخان

پاکستان کا آئین بھی تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے ، نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 13 جون 2018 21:00

اسلامی ریاست کی پہچان یہ ہے اس میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ اسلامی ریاست کی پہچان یہ ہے کہ اس میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہو اور پاکستان کا آئین بھی تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے انہوں نے سکھ رہنما چن جیت کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے موثر تحقیقات کی ہدایت کی اور مقتول کے لواحقین کو شہداء پیکیج کے تحت معاوضہ کی ادائیگی کا یقین دلایا وہ سکھ برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میںان سے ملاقات کی وفد نے نگران وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا نگران وزیراعلیٰ نے سکھ برادری کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے تمام شہریوں کو تحفظ دے انہوں نے سکھ براردی کے لئے شمشان گھاٹ، گردوارہ میں ڈسپنسری، سکول اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو بلاتاخیر اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ جب آئین میں یہ حقوق موجود ہیں تو پھر تمام شہریوں سے یکساں سلوک کرنا چاہئے انہوں نے اس موقع پر مقتول چن جیت کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے تحقیقات میں کوئی کوتاہی نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو مثال بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کے اقدام کی جرات نہ کر سکے۔