پی ٹی آئی گلالئی گروپ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالے خواجہ سرائوں نے چاروں صوبوں میں بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا

الیکشن کے دن خواجہ سراء قطاروں میں کھڑے نہیں ہونگے ،خواجہ سراء کسی بھی پولنگ سٹیشن پر بغیر قطار کے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن نے جو فیس مقرر کی ہے وہ زیادتی ہے، الیکشن لڑنے کیلئے تیس ہزار روپے فیس نہیں دے سکتے، خواجہ سراء نایاب

بدھ 13 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پی ٹی آئی گلالئی گروپ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنیوالے خواجہ سرائوں نے چاروں صوبوں میں ٹرانسجنڈر نیٹ ورک بناتے ہوئے بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سراء ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ چار خواجہ سرائوں نے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں سے دو کے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے خواجہ سراء نایاب این اے ایک سو بیالیس اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن میں حصہ لے گا ان کا کہنا تھا کہ مشکلات کے باوجود بھر پور انتخابی مہم چلائیں گے ۔

الیکشن مہم چلانے کے لئے چاروں صوبوں سے آل پاکستان ٹرانسجنڈر کے نام سے الیکشن نیٹ ورک بنالیا گیا ہے الیکشن ایکٹ میں پہلی بارترمیم کرکے خواجہ سرائوں کو شامل کیا گیاان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دن خواجہ سراء قطاروں میں کھڑے نہیں ہونگے اور خواجہ سراء کسی بھی پولنگ سٹیشن پر بغیر قطار کے اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے الیکشن کمیشن نے جو فیس مقرر کی ہے وہ زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن لڑنے کیلئے تیس ہزار روپے فیس نہیں دے سکتے۔ خواجہ سرائوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سرائوں کیلئے اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں مختص کی جائیںان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد اپنی سیاسی جماعت تشکیل دیں گے،جو دنیا کی پہلی خواجہ سرائوں کی پارٹی ہوگی ہری پور میں خواجہ سراء رانی کو ٹکٹ ملتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیارانی پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف عدالت جائیں گے۔