پشاورانتخابات دوہزاراٹھارہ کے لیے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

بدھ جون 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پشاورانتخابات دوہزاراٹھارہ کے لیے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، اب تک پینتالیس سے زائد امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دئیے گئے۔پینتالیس سے زائد امیدوار ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے پیش ہوئے۔ارباب عالمگیر،محمود خاں،امان اللہ حقانی ،ارباب عامر، فضل الہی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دئیے گئے ہیں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی کزن نورجہاں پی کے 77 سے آزاد الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ ریٹرینگ افسران نے پی پی پی کی امیدوار این اے 27 عاصمہ عالمگیر کی کاغذات کی جانج پڑتال کے حوالے انیس جون کو دوبارہ طلب کیا ہے ،این اے 27 سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی غلام علی،نورعالم،آصف بنگش سمیت ہارون بلور کو ڈلفٹرہونے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئے ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں اب تک بیالیس مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل کرکے درست قرار دے گئے ن لیگ کے شاہین حبیب اللہ ،،قومی وطن پارٹی کی نعیمہ شاہین ،ایم ایم اے کی آصفہ نوشین،یاسمین پیر محمد خان،،اے این پی کی شگفتہ ملک،ایم ایم اے کی شازیہ کے کاغذات درست قراردئیے گئے ہیں۔