پتوکی، نواحی گائوں میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانیوالی سولہ سالہ طالبہ اغوا

بدھ 13 جون 2018 21:03

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکے میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گھر سے جانے والی سولہ سالہ طالبہ اغواء ۔صدر پولیس نے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عبدالمجید کی بیٹی سولہ سالہ انیلہ بی بی قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے گھر سے جارہی تھی کہ ملزم ارسلان نے اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ روک لیا اور زبردستی کیری ڈبہ میں ڈال کر اغوا کر کے لے گئے تھانہ صدر پولیس پتوکی نے اغوا ہونے والی لڑکی انیلہ بی بی کے والد عبدالمجید کی تحریری درخواست پر ملزم ارسلان سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔