نواجوانوں سے بڑی توقعات ہیں ،سردار مسعود خان

نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ،آگے بڑھیں اور تعمیری و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، صدر آزاد کشمیر

بدھ 13 جون 2018 21:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ نواجوانوں سے بڑی توقعات ہیں ، نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں وہ آگے بڑھیں اور تعمیری و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وہ بدھ کو ایوان صدر مظفرآباد میں مسلم لیگ یوتھ یونگ راولاکوٹ کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد میںسردار وسیم عاشق صدر یوتھ ونگ حلقہ نمبر4 راولاکوٹ، وجیہہ الالسلام سیکرٹری سپورٹس یوتھ ونگ، سردار طیب صوابی جوائنٹ سیکرٹری (ن) لیگ پونچھ شامل تھے۔

صدر نے یوتھ ونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ وہ آگے بڑھیں اور تعمیری و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ صدر نے کہا کہ ان کی آزاد کشمیر کے نواجوانوں سے بڑی توقعات ہیں۔ صدر سے آج معروف قانون دان راجہ محمد حنیف خان نے بھی ملاقات کی۔ صدر نے اس موقع پر کہا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ مہذب معاشروں میں انصاف کی فراہمی اور قانون پر عملداری کا سختی سے خیال رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :