سرکاری مشینری کی فاٹا تک توسیع ، فاٹا میں شفاف حکمرانی کی بنیاد ڈالنا بڑے چیلنجز ہیں،دوست محمدخان
ہمارے لئے اصل مسئلہ وسائل ہیں جب تک وفاق فنڈز فراہم نہیں کرتا اصلاحات کا عمل حقیقی معنوں میں آگے نہیں بڑھ سکتا، پیسے ہونگے تو گاڑی آگے چلے گی،وزیراعلی خیبرپختونخوا
بدھ 13 جون 2018 21:05
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری اعظم خان نے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے وفاقی حکام کے ساتھ اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ کے لائحہ عمل اور ٹی او آرز کا تعین کرے گی فاٹا میں نظام عدل ، ایف سی، ٹیکس اور مالی امور سمیت تمام مسائل پر اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا اور تقریباً تمام وسائل پر اتفاق پایا گیا نگران وزیر اعلیٰ نے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے انضمام کے تناظر میں خیبر پختونخوا کے انتظامی یونٹس یعنی (consolidated divisions) کا اعلامیہ جاری کرنے کی اصولی منظوری دی اور کہا کہ ہمارے لئے اصل مسئلہ وسائل ہیں جب تک وفاق فنڈز فراہم نہیں کرتا اصلاحات کا عمل حقیقی معنوں میں آگے نہیں بڑھ سکتا۔
پیسے ہونگے تو گاڑی آگے چلے گی، نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئی تعیناتیوں ، آسامیوں کی تخلیق ، انفرسٹرکچر کی ترقی اور اکتوبر 2018میں فاٹا میں ممکنہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں اقدامات کرنا ہوںگے اس سارے عمل کیلئے وسائل چاہیئں ۔ دوست محمد نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ فاٹا کے عمائدین سے ملیں اور انہیں قوانین کے مفادات اور قوانین کی عدم موجودگی کے نقصانات سے آگاہ کریں فاٹا کے عوام با شعور ہیں وہ قومی ضرورت کے تحت ضرور تعاون کریں گے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ وہاں خانہ شماری اور مردم شماری کی جائے لینڈ ریکارڈ ہونا چاہئے تاکہ فلاح و ترقی کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے آگے بڑھ سکے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.