Live Updates

ماہ صیام میں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،،ڈپٹی کمشنرمردان

بدھ 13 جون 2018 21:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرمردان محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس دوران ہماری ٹیموں نے ضلع کے تینوں تحصیلوں میں پرائس چیکنگ کرکے ہزاروں دوکانداروں سے لاکھوں روپے جرمانے وصول کئے گئے جبکہ سینکڑوں کو جیل بھیجاگیا۔

وہ پختونخوا ریڈیو کے پروگرام - ً کھلی کچہری ً میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمران خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں ناجائز تجاوزات ، غیر قانونی سپیڈ بریکرز ، جعلی اور غیر معیاری چپس ، ناقص اشیاء خوردنی اور مصنو عی مہنگا ئی کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی جس کے دوررس نتائج بآامد ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ ضلعی محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور عوام ان کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی شکایات سیٹیزن پورٹل اور براہ راست ڈپٹی کمشنر آفس ستٹیزن کئیر سنٹر میں بھی جمع کر سکتے ہیں جن پر فوری کاروائی کی جاتی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ تحصیل تخت بھائی میں انتقالات کا مسئلہ جلد حل کیا جائے گا اور اس حوالے سے عید کے بعد بڑی پیش رفت متوقع ہے ۔محمد عثمان محسود نے کہا کہ مردان میں قصائیوں کی جانب سے رہائشی علاقوں میں جانو ر ذبح کرنے سے جہاں عوام کو مسائل کا سامنا ہے وہاں اس سے لاغر اور بیمار جانور ذبح کرنے کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں اس مقصد کے لیے ٹی ایم اے کو سرکاری مذبح خانہ کی مرمت کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عید کے بعد سرکاری مذبح خانے کو باقاعدہ کھول دیا جائے گا جہاں محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ زندہ جانوروں کا معائنہ کریں گے اور ذبح شدہ جانور کے گوشت کو صحت مند ہونے کی باقاعدہ مہر لگائی جائے گی ۔

ریڈیو پروگرام ًکھلی کچہری ً ڈپٹی کمشنر مردان اور پختونخوا ریڈیو کے فیس بک پیجز سے بھی لائیو نشرکی گئی جس میں ضلع مردان بھر سے عوام نے بھرپور دلچسپی لی اور لائیو کالز اور کمنٹس کے ذریعے اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر مردان کو درج کراوئیں جس کے حل کے لیے اُنہوں نے موقع پر احکامات جاری کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :