Live Updates

ماضی میں عورت کی حکمرانی قبول نہ تھی ،ْ آج بیٹی کو ملک کی کمان سونپ دی ،ْ چوہدری نثار علی خان کی نواز شریف پر تنقید

جون سے باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرونگا ،ْ سابق وزیر داخلہ کا خطاب

بدھ 13 جون 2018 21:10

ماضی میں عورت کی حکمرانی قبول نہ تھی ،ْ آج بیٹی کو ملک کی کمان سونپ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سابق وزیرِ داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک عورت اقتدار کے منصب پر قبول نہ تھی لیکن آج اپنی صاحبزادی کو پاکستان کی کمان سونپ دی۔راولپنڈی کی چک بیلی روڈ حرکہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ نے کہاکہ مریم نواز اس ذمہ داری کے قابل نہیں ہیں جوانہیں سونپی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1988 میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو خاتون ہونے کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق قائد بینظیر بھٹو کی حکمرانی قبول نہیں تھی لیکن آج انہوں نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کمان اپنی بیٹی کو سونپ دی۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ میرے مخالف آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا ایسا امیدوار سامنے آرہا ہے جس نے علاقے میں کوئی کام کرکے نہیں دکھایا۔چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 18 جون باقاعدہ طور پر جلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات