عیدالفطر کے موقع پرباجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ،ْسرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارور برآمد

بدھ 13 جون 2018 21:12

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) عیدالفطر کے موقع پرباجوڑ میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارور برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ماموند میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران پاک افغان سرحد کے قریب بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارور برآمد کر لیا گیا ہے ۔برآمد کئے گئے اسلحہ وگولہ بارودمیں راکٹ کے 8گولے، 3راکٹ لانچر، 3ریموٹ کنٹرول بم ،4دستی بم، بم بنانے کا سامان اور سینکڑوں کارتوس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :