میاں شہباز شریف سندھ کے عوام کے لئے محمد بن قاسم ثابت ہونگے،بلال اعجاز شفیع

بدھ 13 جون 2018 21:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پرمیاں شہباز شریف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری درخواست قبول کرتے ہوئے کراچی کے ضلع غربی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا. بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ ماضی میں سندھ پر حکمرانی کرنے والے گروہوں کی ناقص اور مایوس کن کارکردگی اور سندھ کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیوں کی وجہ سے میاں شہباز شریف سندھ کے عوام کے لئے محمد بن قاسم ثابت ہونگے مرکزی قیادت کاانتخاب میں حصہ لینے کے لئے اعجاز شفیع مرحوم کے حلقے کا چناؤ ہمارے خاندان کیلئے اعزاز سے کم نہیں.خواہش تھی کہ مریم نواز شریف بھی ضلع غربی کے عوام کواعتماد کے اظہار اور انتخاب کا موقع دیتیں تاہم اس بات کا یقین ہے کہ میاں شہباز شریف کراچی سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے مخالفین کو بد ترین شکست دیں گی.

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا اپنے والد کے حلقے سے انتخاب لڑنا میری سب سے بڑی خواہش ہے لیکن قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم پر لاکھوں ذاتی خواہشات کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں. پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع کے اہل خانہ، دوس احباب اور ووٹرز اپنے مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی تاریخ ساز کامیابی کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گی.

اعجاز شفیع مرحوم کو دوبار کامیاب کرنے والے ضلع غربی کے ووٹرز سے درخواست ہے کہ آئندہ انتخاب کو پاکستان کی بقا کی جنگ سمجھ کر میاں محمد شہباز شریف کی انتخابی مہم چلائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 25 جولائی کے دن ضلع غربی کی مائیں بہنیں بیٹیاں، بزرگ نوجوان میاں محمد نواز شریف کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشنز تک پہنچیں اور پولنگ کے مکمل نتائج تک انتخابی عمل کی پہرے داری کریں�

(جاری ہے)

�#