انتخابی عمل نئی حکومت کے قیام اور اس کی کارکردگی میں افسران کا کردار اہمیت کا حامل ہے، گورنرسندھ
افسران اپنے تجربہ اور قابلیت کی بنیاد پر مسائل کے حل کے لئے فیصلے فوری جاری کریں کیونکہ کسی بھی فیصلہ میں تاخیر سے مسائل جنم لیتے ہیں، 23 ویں سینئر منیجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب
بدھ 13 جون 2018 21:14
(جاری ہے)
وہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف منیجمنٹ کراچی میں 23 ویں سینئر منیجمنٹ کورس مکمل کرنے والے افسران سے خطاب کررہے تھے۔
23ویں کورس میں وفاقی ، صوبائی اور آزاد کشمیر کے 19 گریڈ سے 20 گریڈ میں جانے والے 50 افسران شریک ہوئے ،16 ہفتوں کے کورس میں افسران کو عصر حاضر کے چیلنجز سے نبر د آزما ہونے ، عوامی مسائل کے حل بہتر نظم و نسق کو یقینی بنانے اور حکومت کی پالیسی کے نفاذ کے ضمن میں تربیت دی گئی۔ اس موقع پر NIM کے ڈائریکٹر جنرل محسن چاندنہ ، چیف انسٹرکٹر ثمینہ انتظار ، فیکلٹی افسران موجود تھے۔ گورنرسندھ نے کورس مکمل کرنے پر افسران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کورس کی تکمیل سے افسران پیشہ ورانہ مہارت ، اہلیت اور تجربہ سے وفاقی و صوبائی سطح کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرسکیں گے ،مجھے یقین ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ، NIM فیکلٹی اور دیگر افسران و عملہ نے تمام دستیاب وسائل کے ذریعہ افسران کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ یقینی بنایا ہوگا جبکہ عوامی پالیسی ، انتظامی معاملات ، تحقیق اور تجزیہ پر مشتمل نصاب سے افسران اچھی حکومت اور عوام تک سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی (NSPP) اور NIM کراچی ، پاکستان کے دو ایسے ادارے ہیں جہاں پر انتہائی اہمیت کی حامل تربیت فراہم کی جارہی ہے ، اعلیٰ معیار کی تربیت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت رکھنے والی فیکلٹی ان اداروں کو ملک بھر میں ممتاز بناتی ہے ، محدود وسائل میں انسٹیٹیوٹ کی موجودہ انتظامیہ تربیت کے معیار کو مزید بڑھا رہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ سول سروس کا سب سے اہم کام کسی بھی معاشرہ میں حکومت کی پالیسی مکمل عزم،محنت اور پیشہ ورانہ طریقہ سے نفاذ ہے ، آئندہ عام انتخاب میں سول سرونٹس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شفاف ، آزادانہ اور منصفانہ انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں ، اقتدار کی منتقلی میں بھی افسران کا کردار اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ 23ویں SMC میں شریک افسران پہلے ہی چیلنجز سے نبر د آزما ہونے کی صلاحیت اور ضروری اہلیت کے حامل ہیں اور اس کورس کی تکمیل سے تجربہ ، اہلیت اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے NIM کے ڈائریکٹر جنرل ، فیکلٹی اور عملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پر خلوص کوششوں سے کامیاب کورس کی تکمیل یقینی ہوئی۔ اس موقع پر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل محسن چاندنہ اور چیف انسٹرکٹر ثمینہ انتظار نے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی ، کورس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی۔ #مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.