آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت سندھ پولیس ویلفیئر بورڈ کا اجلاس

شہدائے سندھ پولیس کے ورثاء میں عیدی اور تحائف کی تقسیم کی

بدھ 13 جون 2018 21:14

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت سندھ پولیس ویلفیئر بورڈ کا اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں مورخہ28 مئی سال 2018 کو ہونیوالاسندھ پولیس ویلفیئر بورڈ کا چھٹا اجلاس اور اسکے تحت کیئے جانیوالے فیصلے اور ہدایات کی روشنی میں ویلفیئر برانچ سندھ پولیس نے سندھ پولیس کی1506 شہداء کے ورثاء کے لیئے مجموعی طورپر مبلغ 7530000کی رقم پر مشتمل عیدی چیکس اور 4530000 کی مالیت کے زنانہ ومردانہ سوٹ تقسیم کے لیئے جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ویلفیئر سندھ کیپٹن(ریٹائرڈ)غلام اظفر مہیسر نی1506شہدائے پولیس کے ورثاء کے لیئے فی کس5000روپئیاور چار عدد سوٹ(مردانہ وزنانہ)تمام متعلقہ رینج اور یونٹ کے ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو برائے تقسیم باقاعدہ حوالے کردیئے ہیں۔علاوہ اذیں آئی جی سندھ کی جانب سے دی گئیں ہدایات کے تحت عیدی چیکس اور سوٹ کی تقسیم کے ضمن میں متعلقہ ایس ہی یا ڈی ایس پی بذات خود شہدائے پولیس کے ورثاء کے گھروں پر جائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :