میرے کاغزات نامزدگی اسکروٹنی منظورکرلیے گئے ہیں سندھ کی عوام نے دس سال تکلیف کاٹی ہے ہم نے سندھ کے لوگوںکے مسائل اسمبلی میں اٹھائے گے ،نصرت سحر عباسی

بدھ جون 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی کی صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے کاغزات نامزدگی اسکروٹنی منظورکرلیے گئے ہیں آیندہ اسمبلی میں ایسے لوگوں کیخلاف جنہوں نے اثاثے چھپائے ہیں ان کیخلاف آواز اٹھائو گی اس بار سب اچھا اچھا ہورہا ہے سندھ کی عوام نے دس سال تکلیف کاٹی ہے ہم نے سندھ کے لوگوں کے مسائل اسمبلی میں اٹھائے لیاری،، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں لوگ پانی کے لئے تڑپ رہے ہیں سندھ میں لوگوں کے پاس لاشوں میں غسل کے لئے پانی نہیں حکومت نے سندھ کے آباد گار کو تباہ کردیا گیا ہے عوام اب دوبارہ ایسے لوگوں کو آگے مت آنے دیں کئی لوگوں نے اقامے اوراثاثے چھپا رکھے ہیں میں الیکشن کمیشن کے پاس بار بار آئوگی جو لوگ یہاں سے خوش خوش جارہے ہیں ان کی اسکروٹنی ہم چیلنج کرینگے نصرت سحر عباسی نے مزید کہا کہ ناصرحسین شاہ، خورشید شاہ کے آ نے کے بعد سندھ کی سڑکوں کو تباہ کردیا گیا ہے سندھ میں یورپ دکھانے والوں کو اب سندھ کے لوگ مسترد کرے گے۔

#