ووٹرز کی ناپسند یدگی کے اظہار کے لیے بیلٹ پیپر پر اضافی خانے کے لیے دائردرخواست کی سماعت

عدالت نے الیکشن کمیشن،ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو21 جون کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

بدھ 13 جون 2018 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں ووٹرز کی ناپسندیدگی کے اظہار سے متعلق بیلٹ پیپر پراضافی خانے کیلیے دائر درخواست کی سماعت بدھ کو ہوئی عدالت میں درخواست گزارڈاکٹر نتاشا مصطفی کی جانب سے ایڈوکیٹ منظورکھوسو نے کہا کہ بیلٹ پیپر پراضافی خانہ نان آف دی ابوو شامل کیا جائے وکیل صفائی نے کہاکہ اس خانے کے اضافے سے سیاسی شعور، اظہار رائے اور جمہوری نظام پراعتماد بڑہیگا اگرلوگ اپنے حلقے کے تمام امیدواروں کو ناپسند کرتے ہیں تو کیا وہ انتخابی عمل سے لاتعلق ہو کرگھربیٹھ جائیں ایسے ووٹرز کو بھارت، بنگلہ دیش، یوکرین، کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی طرح اپنی ناپسند کے اظہار کا موقع دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے الیکشن کمیشن۔

(جاری ہے)

ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 21جون کے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔#