ڈسٹرکٹ سیشن جج کا سینئر سول جج عاصم ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کادورہ ، معمولی مقدمات پربند15 قیدی رہا

بدھ 13 جون 2018 21:17

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان محمد رؤف خٹک نے سینئرسول جج عاصم ریاض کے ہمراہ سنٹرل جیل مردان کادورہ کیا ،وہ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ گئے ،سپرنٹنڈنٹ جیل فضل حمید خانخیل نے جج صاحبان کو جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے بتایا جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رؤف خٹک نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں جیل بند 15 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :