بلوچستان میں اب ایسی پارٹیاں بن رہی ہیں جو آنیوالے عام انتخابات میں بھاپ کی طرح اڑ جائیں گیملک سکندر خان ایڈوکیٹ

جے یو آئی مضبوط مذہبی وسیاسی جماعت ،بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک نام اور ایک طاقت ہے ،صوبائی جنرل سیکرٹری

بدھ 13 جون 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان میں اب ایسی پارٹیاں بن رہی ہے جو آنیوالے عام انتخابات میں بھاپ کی طرح اڑ جائیں گی اور انکا کوئی نام ونشان نہیں ہوگا ،نہ کوئی باپ ہوگا اور نہ کوئی اور پارٹی ہوگی ،انہوں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار رشید ریکی ،میر زابت ریکی نے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر ضلع واشک کے جمعیت کے ضلعی امیر منیر نذیر احمد اور دیگر افراد بھی موجود تھے ،ملک سکندر ایڈوکیٹ نے کہاکہ بلوچستان میں اب ایک نئی روایات پڑگئی ہے کہ راتوں رات ایک پارٹی بن جاتی ہے جسکا نام باپ رکھا جاتاہے ،انتخابات میں یہ پارٹی بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہوجائے گی ،اس کے بعد اس پارٹی کا کوئی نام ونشان نہیں رہیگا ،جمعیت علماء اسلام ایک مضبوط مذہبی وسیاسی جماعت ہے ،جس کا بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں ایک نام اور ایک طاقت ہے ،سردار رشید ریکی اور ذابت ریکی نے دعوی کیاکہ یہ انکی آخری پارٹی ہوگی اور مرتے دم تک وہ اس پارٹی میں رہیں گے ۔