اسلام آبادپولیس کی کارروائی، چار منشیا ت فروشوں سمیت7ملزمانگرفتار

بدھ 13 جون 2018 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) اسلام آبادپولیس نے چار منشیا ت فروشوں سمیت07ملزمان کوگرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1265گر ام چرس، 445گر ام ہیر وئن ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس کے سب انسپکٹر غلا م محمد نے ملزم غلا م حسین سی1055گر ام چرس بر آمد کرلی۔

تھا نہ کھنہ پولیس کے سب انسپکٹرزعا شق حسین اور ما ئیکل گل نے دو ملزمان راجہ سفارش اور شاہد خا ن سی325گر ام ہیر وئن اور 210گر ام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کے سیف اللہ سب انسپکٹر نے ملزم محمد اخلاق سے 110گر ام ہیر ئو ئن بر آمد کرلی، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس نے دو ملزمان زبیر گل اور عثمان گل سے 2پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے اے ایس آئی ظفر اقبا ل نے ملزم شفیق احمد سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی، ملزمان کے خلاف علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی ا چھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔

متعلقہ عنوان :