Live Updates

پورے بلوچستان میں اچھی شخصیات کے حامل افراد کو پاکستان تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کیا ہے،بابر یوسفزئی

بدھ 13 جون 2018 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ پورے بلوچستان میں اچھی شخصیات کے حامل افراد کو پاکستان تحریک انصاف نے امیدوار نامزد کیا ہے آنے والے الیکشن میں ہمارا مقابلہ بلوچستان لوٹنے والوں اور بلوچستان کی عوام کو پسماندہ رکھنے والوں سے ہیں، بلوچستان کی عوام کے حقوق کھانے والے اب نئے نعروں اور نئے چہروں کے ساتھ عوام کو سبز باغ دکھانے کی کوشیش کررہے ہیں، قوم پرستوں نے بلوچستان اور بالخصوص کوئٹہ شہر کا جو حال کیا ہے کوئٹہ کی عوام 25 جولائی کو ان سے اس کا حساب لیں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی باشعور عوام بیلٹ کے زریعے ان لوگوں کا بھی محاسبہ کرے جو ساڑھے چار سال اقتدار کے مزے لیتے تھے اور اب بلوچستان کے عوام کے حقوق کے نام عوام کو بیوقوف بنانے نکلے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے تمام کارکن ، امیدوار ، اور ہمدرد صوبائی صدر بلوچستان کی قیادت میں متحد اور منظم ھیں انشائ اللہ 25 جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات