تھانہ مصطفی آبادپولیس کا بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ

7قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پرلگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد،مقدمہ درج

بدھ 13 جون 2018 19:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تھانہ مصطفی آبادپولیس کا بدنام زمانہ جوئے کے اڈے پر چھاپہ ،7قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار،دائو پرلگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد،مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر محمد ناصر باجوہ کی زیر نگرانی تھانہ مصطفی آباد پولیس نے بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں گزشتہ روز ایس ایچ او فیاض احمد کو اطلاع ملی کہ سرہالی کلاں میں بدنام زمانہ قمار بازی کے اڈے پر ملزمان جواء کھیل رہے ہیں جس پرایس ایچ او مصطفی آباد نے بھاری نفری کیساتھ ریڈ کر کی7قمار بازوںسرور ،مقصود، یٰسین،شفقت ،مقبول، جاوید اور غفور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :