نارووال، دوبچوں کی ماں سیلفی بناتے ہوئے نہر میں گر نے سے ڈوب کر جاں بحق

ریسکیو 1122نے خاتون کی لاش کو جائے وقوعہ سے تقریبا4کلومیٹردور ملک پور کے قریب سے 3گھنٹوں کے بعد تلاش کر لیا

بدھ 13 جون 2018 20:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) دوبچوں کی ماں سیلفی بناتے ہوئے نہر میں گر گئی ,ریسکیو 1122نے خاتون کی لاش کو جائے وقوعہ سے تقریبا4کلومیٹردور ملک پور کے قریب سے 3گھنٹوں کے بعد تلاش کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ کنجرور کے گا?ں باقر کا رہائشی فوجی فیاض احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بدوملہی کے نواحی گا?ں گدیاں کے رہائشی عاشق علی انصاری کے گھر مہمان آئے۔

فوجی فیاض احمد اپنی اہلیہ افشاں بی بی اور بچوں کے ہمراہ بدوملہی کی قریبی نہر ایم آر لنک کی کھوکھر والی جھال گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران افشاں بی بی جو کہ نہرکے کنارے سیلفی بنا رہی تھی کہ اچانک پا?ں پھسل جانے پرنہرمیں جاگری۔ اور پانی کی تیزرفتاری کے باعث لہروں کی زد میں آگئی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 1122نارووال کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے نہر سے اس کے عزیز و اقارب کے تعاون سے افشاں بی بی کی نعش کی تلاش شروع کردی۔

اور آخر کار 4,5گھنٹے کی سر توڑ کوششوں کے بعد نہر ایم آر لنک سے ملک پور کے قریب سے متوفیہ افشاں بی بی کی نعش مل گئی۔ اور پولیس نے ضروری کاروائی کرکے اس کی نعش ورثاکے حوالے کردی جو اسے اپنے آبائی گا?ں باقر لے گئے۔ جب اس کی نعش گھر پہنچی تو ہر طرف کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :