لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو خطرناک ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار

پولیس افسران نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ،غفلت کے مرتکب ایک اہلکار کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا

بدھ جون 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) لوئر مال پولیس اسٹیشن میں قید دو خطرناک ڈاکو حوالات کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے،،پولیس افسران نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ ایک غفلت کے مرتکب ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لوئر مال پولیس نے ڈکیتی کی 30 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزمان عثمان عرف سونی اور قربان کو گرفتار کر رکھا تھا۔

(جاری ہے)

سٹی ڈویڑن کی حوالات کو محفوظ ترین تصور کیا جاتا تھا اس لیے دونوں ملزمان کو لوئر مال پولیس اسٹیشن کے تہہ خانے میں رکھا گیا تھا۔تاہم دونوں ملزمان پولیس تہہ خانے کی لیٹرین کی دیوار توڑ کر فرار ہو گئے، ملزمان نے تہہ خانے کی دیوار لوہے کے راڈ کی مدد سے توڑی۔۔پولیس افسران نے تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دیدی ہے جبکہ غفلت کے مرتکب پولیس اہلکار مدثر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :