نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

بدھ 13 جون 2018 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حسن عسکری نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ او رکھلاڑیوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی ہے،کپتان سرفراز اوربلے باز شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کر کے جیت کی بنیاد رکھی،بلاشبہ سکاٹ لینڈ کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے عزم اور جذبے سے کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کوشکست دی اور کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔