اقبال ساندنے اپنے حلقہ میں الیکشن مہم شروع کر دی

بدھ جون 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 242سے اقبال ساندنے پیپلز پارٹی کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد اپنے حلقہ میں الیکشن مہم زور شور سے شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں پی ایس 100اور پی ایس 99 کی تنظیم کی جانب سے مختلف برادریوں کے ساتھ روابط کا سلسلہ بھی تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ حلقہ کی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کے سلسلے کے سا تھ ساتھ حلقہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترقیاتی پروگرام اور مستقبل کی اسکیم کامشاورتی سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ جیتنے کے بعد حلقہ میں عوامی امنگوں کے تحت کام کروائے جاسکے۔ اس سلسلے میں الاظہر گارڈن، گلشن معمار، فقیر گوٹھ، لاسی گوٹھ ، کوئٹہ ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں کا دورہ بھی کیا اور علاقہ معززین سے ملاقاتیں بھی کی۔#