صالح پٹ کے قریب باگڑی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 8 جھونپڑیاں جل گئیں، دو خواتین جھلس کر معمولی زخمی

بدھ جون 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) صالح پٹ کے قریب باگڑی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، 8 جھونپڑیاں جل گئیں، دو خواتین جھلس کر معمولی زخمی،، ہزاروں روپے کا سامان خاکستر تفصیلات کے مطابق سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے نارا کینال پل پر مقیم باگڑی برادری کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے آٹھ جھونپڑیوں کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا جبکہ آگ کے باعث جھونپڑیوں میں رکھی چارپائیاں, بستر ودیگر ہزاروں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا جھونپڑیوں کے مکین صرف اپنی جانیں بچاسکے جھونپڑیوں کو لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران دو خواتین جھلس کر معمولی زخمی ہوگئیں جبکہ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ گاڑیوں نے پہنچ کر اس پر قابو پاکر اسے مزید پھیلنے سے روک لیا آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :