سندھ رینجرز کی کاروائی،افغانستان سے اسمگل کیا گیا بھارتی گٹکا پکڑ اگیا

بدھ جون 20:10

سندھ رینجرز کی کاروائی،افغانستان سے اسمگل کیا گیا بھارتی گٹکا پکڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) بدھ کوترجمان پاکستان رینجرز نے بتا یا کہ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ماڑی پور لیاری کے نزدیک اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں بھارتی گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے کہا کہ یہ بھارتی گٹکا افغانستان سے براستہ بلوچستان کے مختلف راستوں سے بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر کراچی لایا جاتا ہے ۔قبضے میں لیے جانے والے گٹکے کی مقدار تقریبا 5 ہزار کلو گرام جس کی مالیت 60سے 65لاکھ روپے پاکستانی ہے ۔یہ گٹکا 5سوزوکی گاڑیوں میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے جوڑیا بازار اور اولڈ سٹی ایریا کھارادرلے جایا جارہا تھا جسے قبضے سے میں لے کر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔#