دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 940 مسافروں کو لے کر بدھ کو لاہور روانہ ہوگئی

بدھ 13 جون 2018 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) ارشد سلام خٹک ڈی ایس ریلوے نے کہا ہے کہ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 940 مسافروں کو لے کر بدھ کو لاہور روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

دوسری عید اسپیشل ٹرین میں 14 بوگیاں بشمول بزنس کلاس شامل ہیں ۔مسافروں کی حفاظت کے لئے پاکستان ریلوے کے پولیس گارڈز بھی بوگیوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔پہلی عید ٹرین اپنے مقررہ وقت پر پہنچ چکی ہے۔عید ٹرینوں کے لئے کئی ماہ تیاریون کے درکار ہوتے ہیں۔دوسری عید ٹرین کی مد میں 15 لاکھ روپے کا منافع حاصل ہوا۔#