پشاور،ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پولیو کی 5 روزہ مہم کا 2جولائی سے آغاز ہو گا،ڈپٹی کمشنر

بدھ جون 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پولیو کی 5 روزہ مہم کا دو جولائی سے آغاز ہو گا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیر صدار ت آئندہ پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈی ڈ ی ایچ او ڈاکٹر اختیار، ڈاکٹر انور جمال ، ڈی ایس پی پولیس شکیل خان سمیت دیگر افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور کو مہم کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ ۔ اس مہم میں2145 ٹیموں میں شامل 3100 اہلکار گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئیں گے جبکہ ان ٹیموں کی حفاظت کے لیے پولیس کے اہلکار موجود ہونگے۔اس مہم کے دوران انکاری والدین کوبھی قائل کر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں کیوں کہ پولیو ایک ایسا موذی مرض ہے جس کی وجہ سے بچہ ساری عمر کے لیے معذور ہو جاتا ہے۔

انھوں نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کے لیے سیکیورٹی سمیت تمام ضروری اقدامات بروقت کر نے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے پولیو ٹیموں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں مکمل چھان بین کریں تا نکہ کوئی بچہ بھی پولیو ویکسین سے رہ نہ جا ئے۔

متعلقہ عنوان :