بنوں ،قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،ملزمان موقع سے فرار

بدھ جون 20:20

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) غوریوالہ میں قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ 2 افراد جاں بحق ہوگئے ملزمان موقع سے فرار ، گزشتہ روز تھانہ غوریوالہ کی حدود میں واقع پختہ سڑک دیگان کے قریب مبینہ ملزمان صفدر ، عمران پسران تازہ علی ساکنان کوٹکہ میر عالم دیگان نے فائرنگ کرکے عبدالقادر خان ولد عبداللہ جان ، شیرین زمان ولد اکبر زمان ساکنان دیگان تاجی کلہ کو موت کے گھاٹ اُتار دیا مبینہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے وجہ عداوت قتل مقاتلہ کی دشمنی کا تنازعہ بتایا گیا ہے غوریوالہ پولیس نے مقتول کے بیٹے محمد خالد ولد عبدالقادر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی