پشاور ہائیکورٹ نے 60کلو چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی عمر قید کی سزاء کالعدم قرار دیدی

بدھ 13 جون 2018 20:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے 60کلو گرام چرس سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی عمر قید کی سزاء کالعدم قرار دی ، استعاثہ کے مطابق ملزم حمید خان سکنہ نوگزے بابا باڑہ خیبر ایجنسی پر الزام تھا کہ وہ ٹریکٹر ٹرالی میں چرس سمگل کررہا تھا جس کو تھانہ غربی پولیس نے گرفتار کیا تھ اور اُس کے قبضے سی60کلو گرام چرس برآمد کی تھی جس بعد ملزم کو ماتحت عدالت نے عمر قید کی سزاء سنا دی تھی جس کے خلاف ملزم نے ایڈوکیٹ فر ہا د اللہ کی توسط سے اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کردی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ایوب خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپیل سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف ناکافی شواہدہیں اور ناقص تفتیش کی گئی ہے ۔ یشاور ہائی کورٹ نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی سزاء کلعدم قرار دیکر بری کرنے کے احکامات جاری کردی ۔