نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات اولین ترجیح ہو گی، حالات پر امن رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،علائوالدین مری

بدھ 13 جون 2018 21:22

نگران وزیراعظم سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ،انتخابات سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری نے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری نے کہا کہ بلوچستان میں صاف شفاف انتخابات اولین ترجیح ہو گی، حالات پر امن رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔