Live Updates

حلقہ این اے 35بنوں پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر آزاد امیدوار انعام اللہ نے اعتراض لگادیا

عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جو اُنہوں نے اپنے کاغذات میں ظاہر نہیںکی ،وکیل پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف یہ سب سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ایماء پر ہو رہا ہے ، مطیع اللہ خان ایڈووکیٹ ریٹرننگ آ فیسر نے اعتراضات کرنیوالوں کو 18جون تک ثبوت پیش کرنے کیلئے ٹائم دیدیا

بدھ 13 جون 2018 21:22

حلقہ این اے 35بنوں پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر آزاد امیدوار انعام ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخابات میں حصہ لیں یا نہ لیں ،کاغذات نامزدگی پر آزاد امیدوار نے اعتراض جمع کر دیا ،عام انتخابات 2018میں حصہ لینے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کیلئے بنوں کے قومی حلقہ این اے 35پر کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے گئے تھے ،کاغذات کی جانچ پڑتال کے دروان این اے 35کے آزاد امیدوار انعام اللہ خان کے وکیل نے ریٹرننگ آ فیسر کی عدالت میں عمران خان کے کاغذات پر اعتراض کیا کہ ان کے کاغذات نا مکمل ہیں عمران خان کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے جو اُنہوں نے اپنے کاغذات میں ظاہر نہیں کی ،عدالت نے اعتراض جمع کرنیوالوں کو 18جون تک ثبوت پیش کرنے کیلئے ٹائم دے دیا ،ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف یہ سب کچھ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی ایماء پر ہو رہا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات