متاثرین شمالی وزیرستان میں ایک ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے،میجر جنرل اظہر اقبال

پہلے مرحلے کے دوران متاثرین میں عیدالفطر سے پہلے پچاس کروڑ روپے کے چیک تقسیم ہونگے ،ڈی سی ایاز خان

بدھ جون 21:22

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) جی او سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور ڈپٹی کمشنر آیاز خان نے کہا کہ سی ایل آ ئی سی پی کے تحت شمالی وزیرستان کے متاثرہ افراد میں پہلے مرحلے میں عیدالفطر سے پہلے پچاس کروڑ روپے کے چیک تقسیم ہونگے جبکہ عید کے بعد بھی فوراً پچاس کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے ،کل ایک ارب روپے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تحصیل میرانشاہ میں جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان آیاز خان کی جانب سے اتمانزئی قوم کے مشران کے اعزاز میں افطار پارٹی اور ڈنرکا اہتمام کیا گیا ۔اتمانزئی قوم کے مشران سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی میجر جنرل اظہر اقبال عباسی اور ڈپٹی کمشنر آیاز خان نے کہا کہ سی ایل آ ئی سی پی کے تحت شمالی وزیرستان کے متاثرہ افراد میں پہلے مرحلے میں عیدالفطر سے پہلے پچاس کروڑ روپے کے چیک تقسیم کئے جائیں گے جبکہ عید کے بعد بھی فوراً پچاس کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے کل ایک ارب روپے متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے اس موقع پراتمانزئی قوم کے مشران نے جی او سی اور ڈپٹی کمشنر سے میر علی دھرنے کے گرفتار شدہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کیاجس پر جی او سی نے مثبت انداز میں جواب دیا۔

متعلقہ عنوان :