میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے والے جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تبادلہ کردیا گیا

بدھ 13 جون 2018 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) سابق وزیرداخلہ اور بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 10سے امیدوار میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر نے والے جو ڈیشل مجسٹر یٹ کا تبادلہ کردیا گیا ،بلوچستان ہائی کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل مجسٹر یٹ ڈیرہ بگٹی اسد اللہ خان کا تبادلہ کر کے انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ گنداوا تعینات کردیا گیا جبکہ شاہ باران کو جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیرہ بگٹی تعینات کردیا گیا،واضح رہے کہ گزشتہ روز اسد اللہ خان نے میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی مسترد اور بعد میں منظور کیے تھے ۔