کوئٹہ شہر کے متعدد تھانوں کے سربراہ تبدیل کر دئیے گئے

بدھ 13 جون 2018 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) کوئٹہ شہر کے متعدد تھانوں کے سربراہ تبدیل کر دئیے گئے ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کے حکم سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انسپکٹر مدثر علی کو ایس ایچ اوبجلی روڈ تھانہ ،سب انسپکٹر اعجاز احمد کو ایس ایچ اوجناح ٹائون تھانہ ،سب انسپکٹر جواد حیدر کو بجلی روڈ تھانہ آپریشنز میں تعینا ت کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر سلیم رضا کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :