بھاگ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،زاہد سلیم

بدھ جون 21:28

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) صوبائی سیکرٹری پی ایچ ای بلوچستان زاہد سلیم نے کہا ہے کہ بھاگ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے عوامی شکایت کو فوری دور کی جائے فراہمی آب میں کسی قسم کی کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھاگ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے بارے میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ٹیکنیکل ایڈوائزر شیخ محمد نواز چیف انجنیئر حاجی محمد اسلم بلوچ پروجیکٹ ڈائریکٹر شہزادہ خان اور ایگزیکٹو انجنیئر عزیز احمد لہڑی شریک ہوئے اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اایچ ای ذاہد سلیم نے چیف انجنیئر حاجی محمد اسلم بلوچ اور ایگزیکٹو انجنیئر عزیز احمد لہڑی کو ہدایت کی کہ بھاگ شہر کو فیز 2 سے فوری طور پر منسلک کر کے بختیار آباد سے براراست بھاگ کو پانی فراہم کیا جائے جس پر بھاری مشینری سڈ پر منتقل کر کے کام شروع کر دیا گیا ہے اور بھاگ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے ایندہ چوبیس گھنٹوں میں بھاگ شہر کو فیز 2 بختیار آباد پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی صوبائی پی اایچ ای ذاہد سلیم نے کہا بھاگ شہر میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ اہم ہے بھاگ کے شہریوں پانی کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنایا جائے کیوںک شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا پی اایچ ای ذمہداری ہے پی آیچ ای کے افسران عوام اناس کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں پانی کی فراہمی میں حائل مشکلات اور رکاوٹیں فوری دور کی جائے عوامی شکایت کا فوری ازالہ ہونا چاہئے اور کہا کہ عوامی مسائل حل نہ کرنے اور فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام نہ دینے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جاتی گئی

متعلقہ عنوان :