خطیب بلوچستان شیخ القرآن والتفسیر مولانا محمدیوسف کبدانی انتقا ل کرگئے

بدھ جون 21:28

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) خطیب بلوچستان شیخ القرآن والتفسیر مولانا محمدیوسف کبدانی رحمتہ اللہ علیہ اس فانی دنیا سے رخصت کر گئے مر حوم کی فاتحہ خوانی مدرسہ جامعتہ العلومالاسلامیہ نزد قصاب چوک دالبندین مین جاری ہے مرحوم کی وفات پر سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ،سردار فتح محمد حسنی،سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی،سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی،ڈسڑکٹ چیئر مین داود خان نوتیزی،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزی،میر مولا بخش گورگیج ضلع بھر کے سیاسی سماجی قبائلی مذہبی لوگوں نے تعزیت اور افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسلام کے لیئے سرف کررکھا تھا جسکی خلا پر کرنا ناممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :