میرعبدالقدوس ساسولی کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور

بدھ 13 جون 2018 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) جمعیت علماء پاکستان نورانی بلوچستان کے صدر اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری این اے 267 سے "نظام مصطفٰی محاذ "اور جییوپی کے نامزد امیدوار علامہ میر عبدالقدوس ساسولی نے کہا ہے کہ دین کی سربلندی اور انسانیت کی خدمت کے لیے سیاست عبادت ہے مگر ہمارے ہاں بدقسمتی سے منافع بخش کاروبار اور کرپشن کا محفوظ زریعہ بننے کی وجہ سے سیاست بدنام ہوکر معزز و سفیدپوش حضرات کے لیے مشکل کام بن گیا ہے مگر ہم ملک و قوم اور صوبہ کے غریب و غیور عوام کو بددیانت سیاست دانوں کے رحم کرم پر ہرگز نہیں چھوڑیں گے وہ گزشتہ روز مستونگ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 267 کے لئے کاغذات نامزدگی کے چانچ پڑتال کے بعد پارٹی رہنمائوں اور حامیوں سے خطاب کررہے تھے قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ اور ریٹرننگ آفیسر محمد ذکریا نے جانچ پڑتال کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی منظور کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر عبدالقدوس ساسولی نے کہا کہ انتخابات عوام کے سیاسی شعور کا امتحان ہے انہوں نے کہاکہ کمزور اور سست رفتار احتساب سے بدعنوان عناصر کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے اربوں روپے کے مشہور زمانہ "خزانہ اسکینڈل " کو دوسال ہوگئے مگر بھی تک ملوث افراد کو سزا نہ ملنا بہت بڑا المیہ اور نیب واحتساب کے ذمہ دار اداروں کے کردار پر بہت بڑا سوال ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے سیاسی شعور کا کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل اور اجتماعی ترقی و قومی خوش حالی کے لیے بغیر کسی دباؤ اور ذاتی مفادات کے حق رائے دہی استعمال کیا تو ووٹ کے ذریعے خوشحالی کا انقلاب برپا ہوسکتا ہے اس موقع پر صوبائی نائب صدر مولانا محمد عیسی پندرانی مولانا نجیب الرحمن ساسولی شہزاد محبوب بلوچ اویس احمد بلوچ منظور احمد محمد شہی اور دیگر موجود تھے۔