پی ایس پی کا انتخابی نشان ڈولفن کراچی کی ترقی، پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گا، چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال

8کے عام انتخابات میں کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام صرف ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی

بدھ 13 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پی ایس پی کا منشور، نام اور انتخابی نشان ڈولفن کراچی کی ترقی، پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

ہم نے پارٹی پرچم کے بجائے قومی پرچم کو ترجیح دی ہی. 2018 کے عام انتخابات میں کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام صرف ڈولفن پر مہر لگا کر پی ایس پی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائے گی، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سیدمصطفی کمال نے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس میں پی ایس پی کی جانب سے جنرل الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

انہوں نے کہا ہماری دو سال کی پارٹی دیگر سیاسی پارٹیز کے لئے مثال ہے کیوں کہ ہم نے ایک اچھی روایت قائم کی ہے آپ میں سے صرف 65 لوگوں کو ٹکٹ دیئے جارہے ہیں لیکن دوسری پارٹیوں کی طرح ہمارے کارکنوں نے نہ ہی شور کیا نہ ہی دفاتر پر پتھر مارے نہ ہی کوئی توڑ پھوڑ کی. انہوں نے کہا کہ کراچی سے ہمارے 163 کارکنان و ہمدردوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جو کہ آپ لوگوں کے لئے بہت ہی اعزاز کی بات ہے کہ ہزاروں لوگوں میں سے آپ کو منتخب کیا گیا ہے میں آپ سب کو اس مرحلے تک پہنچنے کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں.

ہم نے الیکشن میں امیدواروں کے انتخاب کیلئے ایسے لوگوں کا بورڈ بنایا جس میں صرف ایک ہماری پارٹی کے عہدیدار ہیں باقی سب اپنے شعبوں کے ایکسپرٹس لوگ ہیں. جن کی کسی سیاسی پارٹی سے کوئی وابستگی نہیں میں بورڈ کے تمام ارکان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے اپنی تمام مصروفیات کو چھوڑ کر یہ کام سر انجام دیا. انہوں نے کہا ہمارے پاس 216 یو سیز ہیں 34 ٹاون ہیں ڈاکٹرز فورم ، اقلیتی فورم ، علما کمیٹی ، بزنس فورم ،لائرز فورم اور مختلف مرکزی شعبہ جات کے علاوہ 22 ہزار رجسٹرڈ کارکنان ہیں جسکی وجہ سے ہم پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے مقابلہ میں ایک مضبوط تنظیمی ڈھانچہ رکھتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے دو سالہ جدوجہد میں نامصائب حالات، کٹھن راستوں سے ہوتے ہوئے یہاں تک پہنچے جہاں گھروں سے نکلنا مشکل تھا آج ہم ان کے دلوں میں رہتے ہیں. انہوں نے کہا اگر ہماری نیتیں اچھی ہونگی تو اللہ کی طرف سے مدد آئیگی اس لیے آپ لوگوں کو یہ عزت دی ہے اس کو بہت سنبھالنا ہے ورنہ چودہ سال گورنر رہنے کے بعد ایک شخص گیا آج اس کو ایک شخص بھی یاد نہیں کرتا ہی.

قبل ازیں پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے صدر جماعت خانہ میں کی بوہری برادری کے معززین سے ملاقات کی اس مو قع پر چیئر مین مصطفی کمال نے کہاکہ بوہری برداری صوبہ کی پرامن لوگ ہے اورکراچی ملک کا معاشی حب ہے اس کی تجارتی سرگرمیوں میں بوہری کمیونٹی کا اہم کردار ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا دریں اثنا پاک سرزمین پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی میں کورنگی ٹان یوسی 37 کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیاجس میں پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال سمیت دیگر مرکزی ذمہ داران نے شرکت کی اس موقع پر ٹاونز کے ذمہ داران، کارکنان سمیت خواتین، بچوں، بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔