پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی این اے 248 سے مسترد کردیے گئے

بدھ 13 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامزدگی این اے 248 سے مسترد کردیے گئے۔ تحریری فیصلہ ریٹرننگ آفسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج غربی نمبر 4نے جاری کردیا ۔ ریٹرننگ آفیسر برائے این اے 248 نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ قادر پٹیل آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے، عبدالقادر پٹیل نے ایک کے بعد ایک تقریبا 6سے زائد غیر ملکی دورے کئے۔

(جاری ہے)

ان دوروں کے دوران خرچ کی جانے والی رقم کی تفصیلات درست فراہم نہیں کی گئیں۔ لندن دبئی اور دیگر ملکوں کے ایک سال میں چھ سے زائد دورے کئے گئے، حلف نامے میں 2015 اور 2016 میں غیر ملکی دوروں کی تفصیلات نہیں دی گئیں ،دو سالوں کے دوران دبئی کے پانچ اور لندن کے دو دورے کئے گئے،ان دوروں میں خرچ کی جانے والی ٹوٹل رقم 3لاکھ 45ہزار ہے جو ناقابل یقین ہے،آرٹیکل 62 کے تحت عبدالقادر پٹیل کے کاغذات نامنظور کئے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :